ڈاکٹر شاہد صدیق

حکومت کو گرانے کے خوا ب دیکھنے والے اپنا علاج کرائیں ، ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ حکومت کو گرانے کے خوا ب دیکھنے والے اپنا اعلاج کرائیں،زرداری صاحب یاد رکھیں ما ضی کی لو ٹ مار پر ” مٹی پائو ” کا فارمو لا حکومت اور عوام مستر د کر چکے ہیں،

اپنی عز ت بچانے کیلئے زرداری اور شریف فیملی سیا ست سے ریٹا ئرمنٹ لے لیں۔انہوں نے کہاکہ سابقہ دورمیں روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔موجودہ حکومت بھی اس طرح کے مصنوعی اقدامات سے معیشت کو سہارا د ے سکتی تھی لیکن ہم ملک و قوم کی قیمت پر اپنی سیاست نہیں چمکائیںگے ۔

انہو ں نے کہاکہ عمران خان قوم کو کسی صور ت مایو س نہیں کر ینگے،لو ٹی دولت واپس کی وا پسی تک احتسا ب کاعمل کسی صور ت نہیں رکے گا، اپوزیشن کے پا س کو ئی ایجنڈا نہیں سب کر پٹ سیا ستدانو ں کا فوکس اپنی کرپشن بچانے پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن لو گو ں نے گا جر یں کھا ئی ہیں آ ج انہی کے پیٹ میں درد ہورہاہے اپوز یشن حکومت کیخلا ف تحریک چلانے کا شو ق پورے کر لے انہیں عوامی حما یت اور پذیرائی نہیں ملے گی لو ٹی گئی دو لت دو نو ں خاندانو ں کو وا پس کر نا ہی پڑے گی۔