لاہور (لاہورنامہ) پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع، خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈی پہنچنا شروع ہوگئے،
اس دفعہ منڈی میں مویشیوں کی قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت کافی فرق دیکھا جارہا ہے، قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اشیاء خوردونوش کی طرح قربانی کے جانور بھی مہنگے ہوگیے،
بیوپاریوں کا کہناہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قربانی کے جانور 10 ہزار روپے مہنگے ہوئے ہیں تو دوسری جانب عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں نئے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،
خریدار بھی قربانی کے جانور خریدنے کے لئے مویشی منڈیوں میں پہنچنا شروع ہو گیا ہے، موسم کی سختیوں کے باعث مویشی منڈیوں میں خریداروں کا معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا ہے۔