لاہور (لاہورنامہ) )ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ ملک لو ٹنے والے ڈینگی اور کورونا سے بھی زیادہ خطر ناک ہیں،کورونا کے وار، ڈینگی کے ڈنگ اور ملک لو ٹنے والے کر پٹ عنا صر کیخلا ف حکومت ان ایکشن ہے،ڈینگی، کورونا اورملک لو ٹنے والے لیڈروں سے عوام کو بچانا حکومت اپنا فر ض سمجھتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ملک سے کورونا و با ء کے خاتمے کیلئے حکومت کی طرف سے جنگی بنیادو ں پر کیے جانے والے اقداما ت کی طرح ڈینگی و با ء کے خا تمے کیلئے بھی حکومت نے کمر کس لی ہے .
و با ئی امراض کے سا تھ سا تھ ملک اورقوم کا پیسہ لو ٹنے والوں کا بھی مو ثراعلاج معا لجہ جاری ہے ملک سے ہر طرح کی برائیو ں اور بیماریو ں کا جڑ سے خا تمہ پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح ہے۔
انہو ں نے کہاکہ کورونا سے بچا ئو کیلئے احتیا طی تدابیر کے سا تھ سا تھ ڈینگی کے وار سے بچنے کیلئے بھی عوام ما حو ل کو صا ف ستھر ا رکھیں صاف ستھرا ماحول ہی صحت مند معاشرے کا ضامن ہے۔
ڈینگی کے تدارک کے لئے تمام محکمے ملکر کام کررہے ہیں، ڈینگی کے معاملے میں ہرگز کوتاہی نہ کی جائے اورعوام ڈینگی کے تدارک کیلئے متحرک محکموںسے ہر طرح کا تعائون کریں۔