موڈیرنا ویکسین

امریکا کا رواں ہفتے پاکستان کو موڈیرنا ویکسین کی 15 لاکھ خواراکیں دینے کا اعلان

واشنگٹن (لاہورنامہ ) امریکا نے رواں ہفتے پاکستان کو موڈیرنا ویکسین کی 15 لاکھ خواراکیں دینے کا اعلان کر دیا ۔

وائٹ ہاوس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے پریس بریفنگ میں پاکستان کو ویکسین کی خوراکیں دینے سے متعلق آگاہ کیا۔ دوسری جانب سائنوویک ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں بھی آج چین سے پاکستان لائی جائیں گی، یہ ویکسین حکومتِ پاکستان نے خریدی ہیں۔

حکام کے مطابق این آئی ایچ میں تیار پاک ویک ویکسین کی دوسری کھیپ حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے، آئندہ ماہ سے این آئی ایچ میں یومیہ ایک لاکھ پاک ویک ویکسین کی تیاری متوقع ہے، پاک ویک ایک سنگل ڈوز والی ویکسین ہے۔