لاہور( لاہورنامہ)وزیر اعظم عمران خان آج ( جمعرات) اسلام آباد میں کسان کنونشن سے خطاب کریں گے ۔
معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ جمشید اقبال چیمہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کسان کنونشن میں زرعی ٹرانسفارمیشن پروگرام کے خدو خال بیان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ زرعی ٹرانسفارمیشن پروگرام ہماری زراعت اور خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل جامع پروگرام ہے ۔
یہ پروگرام گندم ، چاول، مکئی، کپاس، دالوں،سبزیوں، پھلوں، دودھ، گوشت ، خوردنی تیل سمیت دیگر ضرور ی اجناس کی پیداوار بڑھانے اور خاص طو رپر عوام کو عالمی سطح پر طے شدہ خوراک کی ضروریات کی فراہمی کا منصوبہ ہے جس پر بتدریج پیشرفت کی جائے گی ۔