نوازشریف

نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے ان کی ادویات میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی‘عارف تجمل

لاہور: پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے اور ان کی ادویات میں کوئی ردوبدل نہیں کی گئی ہے۔علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل عارف تجمل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک ہے، وہ پہلے سے جو دوا استعمال کررہے صرف ان کی خوراک میں ردوبدل کی گئی ہے،
ان کی ادویات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی جب کہ نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں لیکن ان کی رپورٹس کے متعلق معلومات نہیں دیکھ سکتا۔پروفیسر عارف تجمل کا کہنا تھا کہ کسی رپورٹ کے بارے میں کارڈیالوجسٹ بہتر آگاہ کرسکتے ہیں، نواز شریف کا پرانے ڈیٹا سمیت پی آئی سی اور سروسز کا ڈیٹا موصول ہوگیا ہے، میڈیکل بورڈ نے تمام میڈیکل ہسٹری کا جائزہ لے لیا ہے،ممکن ہے کہ بروز ( پیر ) تک میڈیکل بورڈ اپنی حتمی رائے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریض کو علاج کی ضرورت ہے، ہم ان کا علاج کررہے ہیں، ہسپتا ل کے وارڈز میں کسی مریض کو مشکل سامنا نہیں ہے۔