بجلی کا بحران

بجلی کا بحران شدید،لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا،شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اخیتار کرگیا ہے اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوچکی ہے۔ ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے،

شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہوگی، آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8 گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر 4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔