فیاض الحسن چوہان

بجٹ کے خلاف اپوزیشن کا دیوار بننے کا دعوی ریت کی دیوار نکلا ، فیاض الحسن چوہان

لاہور( لاہورنامہ)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پاس ہونا بڑی کامیابی ہے،بجٹ کے خلاف اپوزیشن کا سیسہ پلائی دیوار بننے کا دعوی ریت کی دیوار سے بھی کمزور نکلا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ڈرائنگ روم سیاست کے بادشاہ قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی ہی نہ پہنچ سکے،اپوزیشن اراکین کی بجٹ قوانین اور ایشوز سے متعلق لا علمی اور کم فہمی پر حیرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف کھوکھلے نعروں اور دھونس سے بجٹ کو روکنے چلی تھی،

آئندہ بجٹ اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ زیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کے اثرات میگا انڈسٹریز اور گراس روٹ لیول تک یکساں ہوں گے ،بجٹ کے بعد اپوزیشن اپنی منفی اور مفاد پرست سیاست کے لیے کوئی اور شوشہ تلاش کرے۔