لاہور(لاہورنامہ ) ناراض پی ٹی آئی رکن جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرا پیپلزپارٹی یا کسی اور پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں تاہم تحریک انصاف کی قیادت سے انصاف ملنے کا پراسس جاری ہے۔
جہانگیر ترین نے کہ شوکت ترین سمجھدار وزیرخزاجہ ہیں ، امید ہے انھوں نے جو وعدے کئے ہیں ان سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ صحافی نے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی قیادت سے انصاف مل گیا؟ جس پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ پراسس جاری ہے اور واضح کیا کہ میرا پیپلزپارٹی یا کسی اور پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں۔
جنوبی پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے پر فورم پر آواز اٹھاتا رہوں گا، کوئی بھی کام انجام دینے کیلئے ضرورت کیمطابق کام کیاجاتاہے، صوبے کی راہ میں جورکاوٹ ہے جسے ڈھونڈنا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ جنہوں نیزرداری کی باری کانعرہ لگایاتھاکیاوہ عمران خان سے پیچھے ہٹ رہے ہیں ،
جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہ ایک نازک معاملہ ہے،میں نازک معاملات پربیان نہیں دینا چاہتا، جنہوں نے بجٹ بنایا میرا اس میں کوئی رول نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے صوبے کیلئے تمام پارٹیوں نے وعدے کیے لیکن بناتا کوئی نہیں، انشااللہ اگر زندہ رہا تو اپنی زندگی میں جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بناوں گا۔