لاہور( لاہورنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
رواں مالی سال کیلئے 560ارب روپے کاریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا ہے اور ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جعلی ترقی کی جگہ حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا ہے ۔ ترقیاتی پروگرام تیار کرتے وقت منتخب نمائندوںسے مشاورت کی گئی۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
پنجاب کی سو فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریںگے۔یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10فیصد اضافہ کیاگیا ہے جبکہ گریڈ1سے 19تک کے ملازمین کو25فیصد خصوصی الاؤنس بھی دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چا ہتی۔ماضی میں کاغذات میں ترقی ہوتی رہی اور عوام ترقی کیلئے ترستے رہے۔سابق حکمران غلط پالیسیوں اورنمائشی منصوبوں سے صوبے کادیوالیہ کر چکے تھے ۔ہمیں 2018ء میں تباہ حال معیشت ملی۔صوبے میں معاشی استحکام کیلئے مشکل فیصلے کیے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔