لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پرچین کی حکومت،قیادت اور عوام کو مبارکباددی ہےـ
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تہنیتی پیغام میںکہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 100ویں سالگرہ پر چین کے صدر،وزیراعظم،چین کے سفیر اور دیگر عہدیداروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوںـکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے چین کو ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچایا ہےـ
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کی ہیں جو سب کے لئے رول ماڈل ہیںـانہوںنے کہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے اپنی عظیم لیڈر شپ کی قیادت میں چینی قوم کو غربت اوربے روزگاری سے نجات دلائی ہےـکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی محنت شاقہ کی بدولت چین معاشی اور دفاعی لحاظ سے دنیا کا ایک مضبوط ترین ملک بن چکا ہےـ
انہوں نے کہاکہ چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کے نئے افق کو چھوا ہے ۔صدر شی جن پنگ نے چین کی ترقی و خوشحالی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ کا نظریہ بلند انسانی اقدار اور مفاد عامہ کی وسیع تر سوچ پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہاکہ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے اور سیاسی و سفارتی سطح پر چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہےـ