ڈاکٹر شاہد صدیق

ماضی کی طرح پی ڈی ایم کا” سوات شو” بھی فلاپ ثا بت ہوا، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ ما ضی کی طرح پی ڈی ایم کا” سوات شو” بھی فلاپ ثا بت ہوا،وزیر اعظم بے لاگ احتساب کے عمل نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے عناصر کو اکٹھا کر دیا،سوات گراسی گرانڈ میں اپوزیشن جلسہ کی ناکامی حکومتی پالیسیوں پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ ماضی میں ایک دوسرے کے بدترین سیاسی مخالفین، ایک دوسرے کو ملک کی بربادی کا ذمہ دار اور ایک دوسرے کو کرپشن کے بے تاج بادشاہ قرار دینے والے سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے شوبازیوں میں مصروف ہے .

لیکن باشعور عوام نے پہلے بھی انہیں مسترد کردیا تھا اور اس بار بھی مسترد کردیا اور یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سوات جلسے میں عوام کی عدم دلچسپی اور عدم شرکت کے بعد اپوزیشن والوں نے جلسہ گاہ بھرنے کی ناکام کوشش میں مدرسوں کے کمسن طلبہ کو جلسے کے لئے استعمال کیا۔