عثمان بزدار

الزامات کی سیات کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ، ہم عوام کی خدمات کیلئے آئے، عثمان بزدار

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الزامات کی منفی سیاست کرنا سابق حکمرانوں کا وطیرہ رہا ہے، ہم صرف عوام کی خدمات کے لئے آئے، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں، پاکستان کے عوام الزامات کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں، ان عناصر نے اپنے دور میں شفافیت اور میرٹ کی دھجیاں اڑائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر یہ انتشار پھیلا کر اب عوام کی ترقی و خوشحالی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، میرا واضح پیغام ہے کہ اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا، شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہوگا۔