لاہورن(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے عید الاضحی سے قبل سبز یوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
عید الاضحی سے قبل ٹماٹر، پیاز، ادرک سمیت تمام سبزمصالحہ جات مہنگے ہوگئے ہیں ۔سبز مصالحہ جات ایک ہفتے میں 100سے 120روپے تک مہنگے ہوئے ہیں۔
سبز مرچ ایک ہفتے میں 32روپے کلو مہنگی ہوئی ہے۔پیاز کی سرکاری قیمت 43 کے بجائے 60 ،ٹماٹر63 کے بجائے 80 میں فروخت ہورہا ہے۔لہسن 175 کی جگہ 220 ،ادرک 450 کے بجائے 550 میں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ سبز مرچ 99 کی جگہ 140 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔
مہنگائی میں اضافے کی ایک اہم وجہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کا نہ ہونا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فوری فنگشنل کی جائیں۔سبز مصالحہ جات کی فروخت سرکاری ریٹ پر یقینی بنائی جائے۔