لاہور(لاہورنامہ)ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر مال روڈ زاہد اقبال نے مغلپورہ لال پل کے علاقوں میں گرین بیلٹس پر بنی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی ۔ اس حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ گرین بیلٹ پر بننے تجاوزات کے خلاف شہر میں آپریشن کیا جائے گا۔
وارننگ کے بعد گرین بیلٹس پر تجاوزات خلاف آپریشن کی کاروائی کی جارہی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس پر تجاوزات خاتمہ کرکے شہر کا حسن ماندنہیں پڑنے دیں گے ۔ کلین اینڈ گرین لاہور پی ایچ اے کا ویژن ہے ۔