لاہور( لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ ملک کو لوٹنے والے انجام سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے، اقتدار سے دوری نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت کو بدحواس اور بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے،
مفرور ، سزا یافتہ اشتہاری ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا بند کر یں لوٹا پیسہ واپس کریں۔انہوں نے کہاکہ حکومت پر تنقید وہ کرپٹ اپوزیشن رہنما کر رہے ہیں جنہوں نے خود اپنے دوراقتدار میں ملکی خزانہ بے دردی سے لوٹا، ملک کو معاشی تباہی سے دو چار کرنے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے کھل چکی ہے اور انکی کھوکھلی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ مشکل ترین حالات اور کورونا کے باوجود معاشی ترقی اور تمام مثبت اعشاریے وزیر اعظم عمران خان اور انکی معاشی ٹیم کی راست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتو ں کی کر یشن پر مٹی ڈالنے کی خواہش کسی صور ت پوری نہیں ہو سکے گی .
جنہو ں نے ملک اور قوم کاپیسہ لو ٹا ہے انہیں اپنے کیے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کو لو ٹنے والو ں کی شہر شہر قر یہ قر یہ چیخ و پکار ان کے کسی کام نہیں آ ئے گی .
انہیں قومی خزانہ سے لو ٹی گئی پا ئی پا ئی وا پس کرنا پڑے گی۔تحریک انصا ف حکومت کو ان ڈرامے بازوں سے کو ئی خطرہ نہیں ان شا ء اللہ پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی مد ت پور ی کرے گی۔