اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہر مشکل وقت میں چین پاکستان کیساتھ کھڑا رہا، مسئلہ کشمیر پر بھی ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی، پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں پائی جاتی ہے،
کورونا وبا پر چین نے بہترین انداز میں قابو پایا، چین نے پاکستان کو ساڑھے تین ملین ویکسین کی خوراکیں مہیا کیں۔ بدھ کو پاک چین تعلقات کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر مشکل میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا‘
مسئلہ کشمیر پر چین نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں پائی جاتی ہے۔ کورونا وبا پر چین نے بہترین انداز سے قابو پایا۔
چین نے پاکستان کو ساڑھے تین ملین ویکسین کی خوراکیں مہیا کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا محور خطے میں معاشی ترقی ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری معیشت کی مضبوطی کے لئے ضروری ہے۔ ہم سی پیک کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکالر شپ کے تحت تیس ہزار پاکستانی طلباء چین میں زیر تعلیم ہیں۔