اسد عمر

ہم نہیں چاہتے کہ عید پر پابندیاں لگائیں اور عید کا مزا خراب ہو، اسد عمر

اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،

نہیں چاہتے عید پر پابندیاں لگائیں اور عید کا مزا خراب ہو۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد ہی نہیں ،ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول شروع ہوتے ہی صورتحال کنٹرول کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے، آزاد کشمیر اسمبلی کا فیصلہ تھا کہ وہ الیکشن کرانا چاہتے ہیں ،

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو کہا ہے ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کروانا ہے تو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں ، مظفر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ڈبل ڈیجٹ ہو چکی ، میر پور میں بھی کورونا کیسز بڑھنا شروع ہو چکے ، کورونا مزید بڑھنے کا خطرہ ہے ،ایس او پیز پر عمل کریں۔

اسد عمر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا کیسز بڑھے تو این سی او سی کی ٹیم جائزہ لینے گئی، گلگت میں مثبت کیسز بڑھ گئے ہیں اور اب سہولیات بڑھا رہے ہیں ، آزاد کشمیر اور گلگت میں ماس ویکسینیشن مراکز اور موبائل ویکسینیشن ٹیمز بھیج دی ہیں۔