چھتر کلاس (لاہورنامہ)نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا دکھ کا خاتمہ ضروری ہے اور کشمیریوں کے حق کی لڑائی نواز شریف ہی لڑے گا،
مسلم لیگ نون پریشر برداشت نہیں کرنے کے باوجود آج ایک چٹان بن کر کھڑی ہے، جب آٹا چور، چینی چور اور کشمیر چور وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر آئے تو عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا سوال کرنا ہے،
الیکشن چوری کرنے والے کان کھول کر سن لیں، مسلم لیگ نون کو الیکشن چوری کرنے والوں سے ان کی چوری کیسے نکالنی ہے، اب آر ٹی ایس اور ڈسکہ میں عملہ اغواء کر کے الیکشن چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
جمعرات کو نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے چھتر کلاس آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں، باپ، دادا، دادی سارا خاندان کشمیری ہے اور میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، آج اپنے گھر آئی ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ کشمیریوں کو آج نواز شریف بہت شدت سے یاد آرہے ہیں جبکہ حقیقت میں مجھے بھی بہت یاد آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور لوگوں کو توڑا جا رہا ہے لیکن افسوس ہے جھوٹ بولنے والوں پر کہ مسلم لیگ نون کو امیدوار نہیں مل رہے ہیں،
ایک حلقے سے مسلم لیگ کی ٹکٹ کے دس لوگوں نے درخواست دی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ جب آٹا چور، چینی چور اور کشمیر چور وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر آئے تو عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا سوال کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا تھا آج تک کشمیر پالیسی پر خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن چوری کرنے والے کان کھول کر سن لیں،
مسلم لیگ نون کو الیکشن چوری کرنے والوں سے ان ک یچوری کیسے نکالنی ہے، اب آر ٹی ایس اور ڈسکہ میں عملہ اغواء کر کے الیکشن چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔