لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹر ی جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان کو اب تک جتنا نقصان پہنچایا گیا ہے اس سے حکمرانوں کی نہ اہلی ثابت ہوچکی ہے،
حکمرانوں نے کون سے نئے منصوبے شروع کئے ہیں ، کے پی کے میں ہسپتالوں کی حالت اتنی خراب ہے کہ وہاں سے مریض پنجاب میں آکر علاج کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے چینی پر ایک روپے کی سبسڈی نہیں دی ،تمام کیسز منطقی انجام کو پہنچ رہے ہیں،
آپ نے نہ صرف جھوٹے کیسز بنائے بلکہ کرپشن کی ،عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا گیا ، مافیا قابو میں نہیں آ رہا ،آپ کی نالائقی اور نا اہلی ثابت ہو چکی ۔انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کی گیم ایکسپوز ہوتی جا رہی ہے ۔تین عدالتوں نے شہزاد اکبر کی نا اہلی پر مہر لگا دی ہے۔
شہباز شریف نے چینی میں اپنے خاندان کو نقصان پہنچایا،سندھ میں چینی مہنگی تھی مگر پنجاب میں سستی عوام کو ملتی تھی ۔شہزاد اکبر کے روز استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں ۔اسلام آباد،لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں میں شہزاد اکبر کو منہ کی کھانی پڑی،عدالتوں نے فیصلوں میں لکھا ہے کہ کوئی کمشن یا کرپشن نہیں ہوئی ،
شہباز شریف نے عدالتوں کو بتایا کہ بجلی کے منصوبوں میں کتنا قومی خزانے کو فائدہ دیا ۔محمود خان کو چیلنج کرتا ہوں پرویز خٹک ،عثمان برادر سمیت تینوں ملکر آئے تو پنجاب میں انکا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔