فرخ حبیب

بلاول بھٹو اور مریم صفدر ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان، آج کل ابو بچا ئومہم جاری ہے، فرخ حبیب

فیصل آباد(لاہورنامہ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹو اور مریم صفدر کو ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل این آر او لینے کیلئے ابو بچا ئومہم جاری ہے،

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز جو ہر بات میں غلط بیانی سے کام لیتی ہیں وہ کشمیر بچائیں گی ؟ پیپلز پارٹی اور ن لیگ تین تین بار ملک پر حکومت کرچکے ہیں لیکن یہ ملک میں ایک ایسااسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہوسکے،

فرخ حبیب نے کہا کہ مریم نواز نے کشمیربچانا ہوتا تو ان کی بیٹی کی شادی پر مودی نہ آتا بلکہ ان کی شادیوں پر مودی کے بجائے حریت رہنما آتے،بلاول بھٹو اور مریم صفدر ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان ہیں،انہوں نے کہا کہ پورا شریف خاندان مفرور ہے اور یہ ایسے بہروپیے ہیں جہاں جاتے ہیں وہاں کا روپ دھار لیتے ہیں،

وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا لیکن نوازشریف جب بھارت گئے تو انہوں نے حریت رہنمائوں سے ملاقات سے انکار کیا،فرخ حبیب نے کہا کہ آج عمران خان کا دور ہے اور مودی خود حریت رہنمائوں کو بلا رہے ہیں، نواز شریف کارگل کے معاملے پر کلنٹن کے پائوں پکڑنے پہنچ گئے تھے،

اگر یہ کشمیری ہوتے تو سب کے سامنے کلبھوشن کا نام لیتے لیکن یہ چاہتے ہیں ملک میں منی لانڈرنگ کا نظام جاری رہے،وزیر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں امن سے مشروط ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔ کیا اس وقت کشمیر کا سودا نہیں ہوا جب یہ مودی کو ساڑھیاں اور آم بھیجتے تھے؟