لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ آر یا پار کرنے والے آجکل این آر او کیلئے پا ئوں پکڑ رہے ہیں،
مہنگائی اور بیروزگاری اپوزیشن کے ڈیروں پر ہے حکومت کیخلاف اپوزیشن غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے، ملک میں اس وقت مو جود مہنگائی کی اصل وجہ سابق حکومتوں کی غلط پالیسیاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ( ن) لیگ نے جب اقتدار چھوڑا تھا تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا اس وقت سعودی عرب ، دوبئی اور چائنہ نے پاکستان کی مدد کی تھی پاکستان کی کامیاب داخلہ اورخارجہ پالیسیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا امیج بلند کیاہے،
معیشت کی بربادی کے ذمہ دار ڈھٹائی سے حکومت پر تنقید کررہے ہیں نئے پاکستان میں چوروں اور لٹیروں کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25جولائی کو اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کی سیاہ کارکردگی اور لوٹ مار سے کشمیر کے عوام اچھی طرح واقف ہیں،
باشعور کشمیری عوام ان دونوں جماعتوں کے جھانسے میں نہیں آنے والی، آزاد کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے۔