عمران خان

اسلام آباد کا لینڈ ریکارڈ بھی اگست تک کمپیوٹر رائزڈ ہو جائے گا، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آ باد (لاہورنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا اصل مقصد گورننس کے ذریعے آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے، حکومت ٹیکس کی بنیاد پر کام کرتی ہے اور نتیجے میں ٹیکس دینے والوں کی خدمت کرے،ای ووٹنگ سے دھاندلی ختم ہو جائے گی ،

1970 کے علاوہ تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، ایسا الیکشن کرائیں گے کہ اپوزیشن شکست قبول کرے گی ، پیپر لیس نظام آنے سے فراڈ ختم ہو جاتا ہے، آن لائن نظام سے زمینوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاسکتا ہے،

وزارت قانون پر بہت دبا وہے، ہم بھی شکایت کرتے ہیں کہ وزارت قانون میں فائل جاتی ہے تو پتا نہیں چلتا کہاں گئی، فائل گم ہو جاتی ہے، زمینوں کی فائلوں کو آگ لگ جاتی ہے، عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں کے ہوتے ہیں، اگست تک اسلام آباد کے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر رائزڈ ہو جائیں گے۔

پنجاب کے لیے وراثتی سرٹیفکیٹس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا اصل مقصد گورننس کے ذریعے آسانی پیدا کرنا ہوتا ہے، حکومت ٹیکس کی بنیاد پر کام کرتی ہے اور نیتجے میں انہی ٹیکس دینے والوں کی خدمت کرے۔

انہوں نے کہا کہ جب حکومتی ادارے غیر فعال ہوں جائیں تو حکومت عوام کی خدمت کرنے سے قاصر ہوجاتی ہے اور پھر عوام حکومت کی خدمات کرتے ہیں اور یہ ناقص نظام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت قانون پر کام کا بہت دبا ہے اور جو فائل ادھر جاتی ہے اس کا کئی وقت تک معلوم نہیں چلتا کہ وہ کدھر کھوگئی ہے لیکن اس کے باوجود وراثتی سرٹیفکیٹس میں معاونت فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں ہر کام انتہائی دشواری سے ہوتا ہے، ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال میں بھرپور طریقے سے ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے کرپشن کا وجود ہی نہیں رہا، کوشش ہے کہ حکومت میں ای گورننس لے کر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں آدھے کیسز زمینوں سے متعلق ہوتے ہیں، قبضہ گروپ بھی اس لیے وجود میں آتے ہیں کہ زمین کے کیسز جلدی ختم نہیں ہوتے تو اس لیے ہم لینڈ ریکارڈ ٹیکنالوجی بیس کررہے ہیں۔ عمران خان نے خواہش ظاہر کی کہ اوورسیز پاکستانی انتخابات میں شامل ہوں، 90 لاکھ اوورسیز پاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہیں لیکن انہیں یہاں مختلف قسم کی پریشانی بتادی جاتی ہے اور وہ اپنا حق رائے دہدی استعمال کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جب ایسا نظام متعارف کرایا جائے گا کہ جو نقائض سے پاک ہو اور ای وی ایم مشین انتخابات میں استعمال کی جا سکے۔