زرتاج گل

نون لیگ کا منفی پروپیگنڈا، بی آر ٹی پشاور لاہور میٹرو بس منصوبے کی طرح نہیں، زرتاج گل

پشاور (لاہورنامہ) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ مسلم لیگ نون والے بی آر ٹی منصوبے پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، بی آر ٹی پشاور لاہور میٹرو بس منصوبے کی طرح نہیں، یہ منصوبہ کرپشن سے پاک ہے،اپوزیشن کو بی آر ٹی کا دورہ کرنے کی دعوت دیتی ہوں۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ مسلم لیگ نون والے بی آر ٹی منصوبے پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہبی آر ٹی سے روزانہ ایک لاکھ 65ہزار لوگ سفر کرتے ہیں، ابھی تک 3کروڑ30لاکھ لوگ سفر کر چکے ہیں، بی آر ٹی بننے سے کسی بھی تاریخی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا،پشاور میٹرو بس میں خواتین محفوظ سفر کرسکتی ہیں،بی آر ٹی منصوبے سے3ہزار لوگوں کو روزگار ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھیلے کی کرپشن نہ کرنے والوں کا کہنے والوں کے چپڑاسی کے اکائونٹ سے اربوں روپے نکلے، اورنج ٹرین کے اور میٹروبس کی بجائے پیسہ دوسروں کے اکائونٹ میں ڈالا گیا،