پاکستان اور انگلینڈ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جائیگا، انگلش ٹیم اسکواڈ کا اعلان

لندن(لاہورنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعہ کو نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا،جس میں کپتان ایون مورگن سمیت9کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے باعث آئسولیشن میں جانے والی انگلش ٹیم کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرونا کے باعث آئسولیشن میں جانیوالے تمام کرکٹرز کے منفی رپورٹ آنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا جارہا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت ایئن مورگن کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں معین علی، جونی برسٹو، جیک بال، ٹام بیٹن، جوز بٹلر، ٹام کیورن،لوئس گریگوری، کرس جارڈن، لیام لیونگ اسٹون، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، میٹ پارکنسن، عادل رشید، جیسن رائے اور ڈیوڈ ویلے شامل ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 16جولائی کو کھیلا جائے گا۔ انگلش ٹیم میں کئی اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔