لاہور(لاہورنامہ)پی ایچ اے اورکیزی فارماسیوٹیکلز پرائیویٹ لمٹیڈکے درمیان مون سون شجرکاری کیلئے پی ایچ اے ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں ایم او یو سائن کیاگیا۔
چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی،وی سی پی ایچ اے حافظ ذیشان، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کیزی فارماسیوٹیکلزپرائیویٹ لمٹیڈ کے ساتھ سی ای او مسٹر عمر مسعود،فنانس مینجر مسٹر محمد احسان سلطان، کمرشل ڈائریکٹر مسٹر منصور اکرم، ہید آف ہیومن ریسورس مسٹر قیصر سعید،ہیڈ آف بینس یونٹ مسٹر فہیم اسلم نے مون سون شجرکاری ایم او یو سائن کیا۔
کیزی فارماسیوٹیکلزپرائیویٹ لمٹیڈنے پی ایچ اے کو 10000 ہزار پودے مون سون شجرکاری کیلئے فراہم کیے۔ ایم او یوسائن کے بعد پی ایچ اے افسران اور کیزی فارماسیوٹیکلزپرائیویٹ لمٹیڈ مون سون شجرکاری کے حوالے سے جیلانی پارک میں پودا بھی لگا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے پی ایچ اے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کیلئے کوشاں ہے۔ پی ایچ اے مون سون شجرکاری میں پرائیویٹ اور سرکاری اداروں کو شامل کر شجرکاری مہم کو کامیاب بنائے گا۔
وی سی پی ایچ اے لاہور حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ کیزی فارماسیوٹیکلز پرائیویٹ لمٹیڈ کے مشکور ہیں جنہوں نے 10000 ہزار پودے مون سون شجرکاری کیلئے فراہم کیے ہیں۔ سرکاری و نجی اداروں سمیت شہری بھی شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ زیادہ درخت اور پودے ہمارے ماحول کی بقا کے ضامن ہیں۔
پی ایچ اے مون سون میں 5 لاکھ سے زائد پودے اور درختوں کی شجرکاری کریگا۔مون سون میں پی ایچ اے 15 سائیڈز پر میاواکی جنگلات لگا رہاہے۔ شہر لاہور میں ایشیاء کا سب سے بڑا میاواکی جنگل بنانے جارہے ہیں۔