عظمیٰ بخاری

کشمیری 25جولائی کو بوٹ اور دھاندلی کی پیداوار کی بجائے خدمت کو ووٹ دینگے،عظمیٰ بخاری

لاہور ( لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگے عمران خان اور غدار نواز شریف ،مودی کو مس کالز مارے عمران خان اور غدار نوازشریف ہے؟

مودی جب کشمیر کو ہڑپ کررہا تھا اس وقت عمرانی ٹولے نے مریم نواز کو دوسری بار گرفتار کرایا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی کشمیریوں میں پذیرائی مسلم لیگ(ن)کی کامیابی کا ثبوت ہے ،

مریم نواز نے کشمیر میں بھی مسلم لیگ(ن)کی جڑیں مزید مضبوط کردی ہیں،کشمیر فروش ٹولہ اتنا پاکستانیوں کو یاد نہیں کررہا جتنا مودی کا ورد کررہا ہے ،مودی کی جھولی میں کشمیر ڈالنے والا کس منہ سے کشمیریوں سے ووٹ مانگنے جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نوازشریف سے موازنہ کرنا ایسے ہی جیسے عثمان بزدار کا شہبازشریف سے موازنہ کرنا،وفاق میں بڑا نالائق اور پنجاب میں چھوٹا نالائق مسلط ہے،25جولائی کو کشمیری بوٹ اور دھاندلی کی پیداوار کی بجائے خدمت کو ووٹ دیں گے۔