کوہالہ(لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں کشمیر پہلی بار نہیں آئی ،کشمیر سے ہمارا رشتہ تین نسلوں سے ہے ، ہم نے جمہوریت کیلئے جانیں دی ہیں ،
تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے ، پیپلزپارٹی پہلے بھی کشمیر کیساتھ تھی اب بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں ،کشمیر سے محبت مجھے وراثت میں ملی ہے ۔
ہفتہ کو سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کوہالہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کشمیر پہلی بار نہیں آئی ،کشمیر سے ہمارا رشتہ تین نسلوں سے ہے ، ہم نے جمہوریت کیلئے جانیں دی ہیں ، تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں ، پیپلزپارٹی پہلے بھی کشمیر کیساتھ تھی اب بھی کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں ،کشمیر سے محبت مجھے وراثت میں ملی ہے ، کشمیر پر جمہوری حقوق کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کی ترقی کیلئے کام کیا ہے ۔