اسلام آباد(لاہورنامہ)کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مذید 37 افراد انتقال کر گئے.
مثبت کیسز کی شرح 5.25ریکارڈ کی گئی، اب تک ملک بھر میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 22ہزار 848ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 93ہزار 872ہوگئی،
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40ہزار 805ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2145افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، مجموعی کیسز 9لاکھ 93 ہزار 872تک جاپہنچے ہیں،
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1029مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 21ہزار 95ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 49929ہے،
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 51ہزار، سندھ میں 3لاکھ 58ہزار 176، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40ہزار 962، بلوچستان میں 29ہزار 190، گلگت بلتستان میں 7ہزار 510، اسلام آباد میں 84ہزار842جبکہ آزاد کشمیر میں 22ہزار 192کیسز رپورٹ ہوئے۔