شیخ رشید

بڑی عید بڑا جانور، شیخ رشید نے عیدالاضحی پرقربانی کیلئے3اونٹ خرید لئے

اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عیدالاضحی پر قربانی کیلئے 3 اونٹ خرید لئے،وفاقی وزیر داخلہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے قربانی کے جانور اسلام آباد کی مویشی منڈی سے خریدے،

شیخ رشید نے بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھائو تا و کیا اور بالا آخر پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں قربانی کے لئے تین اونٹ خرید لئے،

واضح رہے کہ شیخ رشید ہر سال قربانی کے جانوروں کی خود خریداری کرتے ہیں، اس بار وہ اونٹوں کی قربانی دیں گے۔