غیرقانونی

سعودی ولی عہد کا 2107 پاکستانی قیدیو ں کی فو ری رہائی کا حکم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد شاہ بن سلمان نے سعودی عرب میں مختلف قسم کے معمولی جرائم میں ملوث 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا جبکہ پاکستانی حاجیوں کی امیگریشن میں مشکلات پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شاہ بن سلمان نے ناشتے کی میز پر ملاقات کی جس میں سعودی ولی عہد نے عمران خان کو پاکستان میں پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا اور بتایا کہ آپ کی درخواست پر سعودی عرب میں مختلف قسم کے معمولی جرائم میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ پاکستانی حاجیوں کی سعودی عرب میں امیگریشن کے دوران مشکلات پر بھی کام شروع کر دیا ہے
توقع ہے کہ پاکستانی حاجیوں کی امیگریشن پاکستان میں ہو سکے گی ۔ جس کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے جو خوش آئند ہے ۔