فواد چوہدری

انشااللہ اس سال ہم وینٹی لیٹر ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے روال سال وینٹی لیٹر کی ایکسپورٹ شروع کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا الحمدللہ چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا،

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمدللہ وزارت سائنس میں کورونا کے دوران ہونے والے کام کے نتیجے میں چوتھی کمپنی کو بھی وینٹی لیٹر بنانے کا لائسنس مل گیا ،

اس سال امید ہے ہم وینٹس ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیں گے، فیصل آباد میں ہیلتھ سٹی بنایا تھا ستمبر میں آٹوڈ سپوزل سرنج بنانا شروع کریں گے۔