لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے استعفے اور معافی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز صاحبہ کے متعلق نازیبہ الفاظ کا استعمال ناقابل برادراشت ہے۔یہ ایوان علی امین گنڈا پور کے مریم نواز صاحبہ کے بارے میںنازیبہ الفاظ کی شدید مذمت کرتا ہے۔
سیاسی مخالفین کی کردار کشی ،پکڑ دھکڑ کے بعد اب حکومت ذاتیات پر حملے تک آگئی ہے۔علی امین گنڈاپور کے مریم نواز صاحبہ کے متعلق الفاظ سے مسلم لیگ(ن) کے کاکنوں میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔
حکومتی وزیر کا بیان نوجوانوں میں اشتعال کا باعث بن رہا ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اپنے بیان پرفوری معافی مانگیں ۔وزیراعظم علی امین گنڈاپور کو فوری عہدے سے ہٹائیں۔