شاہد خاقان

وزیراعظم کے بیانات نے واضح کردیا کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں، شاہد خاقان

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیانات نے واضح کردیا کہ وہ آزاد کشمیر میں الیکشن ہار چکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکمران ٹولے کا تہذیب اور جمہوریت سے دور کا بھی واسطہ نہیں، مریم نواز کے خلاف زبان درازی عمران خان کی مرضی سے کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ ملک پر اس قماش کی ذہنیت مسلط ہے، اْنہیں ریاست مدینہ کا تھوڑا سا بھی پتہ ہوتا تو خاتون کے لئے یہ رویہ اختیار نہ کرتے۔

راناثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کی ذہنیت اس کے وزیروں کی زبان سے جھلکتی ہے،کنٹینرکی گندی ذہنیت آزاد کشمیر میں مسلط کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔