لاہور (لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ آزاد کشمیر کا صدر اور وزیراعظم تحریک انصاف سے ہوگا.
(ن)لیگ آزاد کشمیر کے الیکشن میں عبرتناک شکست ہو نے پر حواس باختہ ہوکر غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے،آزاد کشمیر انتخابا ت میں بھارت سے مدد مانگنے والو ں کو کشمیر ی عوام نے مسترد کردیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے بعد آزادکشمیر کی بھی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرکرسامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر الیکشن میں جیت شفافیت اور دیانتداری کی فتح ہے،آزاد کشمیر کے عوام نے کرپشن زدہ عناصر کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اور وہ2023تک روتے ہی رہیں گے۔ ان شا ء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں تحریک انصا ف کامیا بی کی مناز ل طے کر تی رہے گی اور 2023کے انتخابا ت میں بھی پاکستان میں کامیا بی کے جھنڈے گاڑے گی اور دو بارہ تحریک انصا ف ہی پاکستان میں بھی حکومت بنائے گی۔