بلاول بھٹو

پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، بلاول بھٹو

کراچی (لاہورنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں تشدد اور دھاندلی کا سہارا لیا، الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزیوں پر کارروائی میں ناکام رہا۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ انتخابات سے تین نشستیں زیادہ لے کر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں 11 نشستوں کے ساتھ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، مجھے بہترین جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر پر فخر ہے۔