سستا آٹا نایاب

سہولت بازاروں میں سستا آٹا نایاب ہونے کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور( لاہورنامہ) پنجاب کے سہولت بازاروں میں سستا آٹا نایاب ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب کے سستے سہولت بازاروں میں ریلیف برائے نام رہ گیا ہے،حکومت نے سہولت بازاروں میں سستے آٹے کی فراہمی میں 70فیصد کمی کردی ہے،

عام مارکیٹ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے تک فروخت ہورہا ہے جبکہ سہولت بازاروں میں سستا آٹا بھی نایاب ہوچکا ہے،سہولت بازاروں میں صرف چند ایک اشیاء ہی سستی دستیاب ہیں۔

مطالبہ ہے کہ پنجاب کے سہولت بازاروں میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورتمام اشیاء سستی اور معیاری فروخت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔