کورونا وائرس

مریم نواز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا، خود کو قرنطینہ کرلیا

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں مریم نواز کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی نائب صدر مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ مریم نواز سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل ہے۔مریم نواز نے گزشتہ دنوں آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ کی بھرپور عوامی انتخابی مہم چلائی تھی۔