ڈاکٹر شاہد صدیق

سیالکوٹ کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی بھرپور تائیدکی، ڈاکٹر شاہد صدیق

لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ مودی کے یاروں کی پاکستانی عوام کے دلو ں میں کو ئی جگہ نہیں،

پی ٹی آئی کے امیدوار احسن سلیم بریار کی کامیابی موجودہ حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کی فتح ہے،پی پی 38 سیالکوٹ کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی بھرپور تائیدکی۔

انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی اب تک کی شاندار کارکردگی کی بدولت سیالکوٹ کے عوام نے پی ٹی آ ئی کو سرخرو کیا۔ سیا لکو ٹ ضمنی انتخا با ت میں پی ٹی آئی کی کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔

پی پی 38سیالکوٹ میں بڑی لیڈ سے الیکشن جیتنے سے ثا بت ہو گیا ہے کہ پاکستان کے عوام وزیراعظم عمران خان سے پیار بھی کر تے ہیں اوراعتماد بھی کر تے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ آزاد کشمیر الیکشن میں عبرتناک شکست کے بعد سیا لکو ٹ میں مودی کے نظریے کے حامیوں کو ایک اور دھچکا لگا،

سیا لکو ٹ کی عوام نے قومی خزانہ لوٹنے والوں کو مسترد کرکے ثا بت کر دیا کہ اب عوام کے دلو ں میں پیپلز پار ٹی اور (ن) لیگ کیلئے کو ئی جگہ نہیں۔(ن) لیگ اور پی پی کو ضمنی انتخابا ت میں شکست سے اپنی حیثیت کااندازہ ہو جانا چاہیے۔