لاہور(لاہورنامہ)ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کاپی ایچ اے ہیڈ کواٹر میں تمام ڈائریکٹر ز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
اجلاس کی صدارت ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کرتے ہوئے افسران سے جشن آزادی اور مون سون شجرکاری مہم تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سات اگست کو وزیراعظم عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح کریں گے۔
دو اگست کو مون سون شجر کاری مہم کے تحت چیف منسٹر جناب محمد عثمان بزدار پودا لگا کر آغاز کریں گے۔پی ایچ اے مون سون شجر کاری مہم کے تحت پانچ لاکھ درخت لگاے گا۔
اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کا شجر کاری کے ساتھ جشن آزادی منانے کے لئے تمام ڈائریکٹر ز کو کام سونپتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے یکم اگست سے سات اگست تک شجرکاری مہم کے لیے مختلف تقریبات کرے گا۔
سات روزہ تقریبات میں ہر عام و خاص شہری کو شجرکاری کے لیے دعوت دی جاے گی۔ سائیکل کارٹس پر عوام میں مفت پودے تقسیم کیے جائیں گی جبکہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت مون سون شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے تمام وسائل بروائے کار لائے جائیں گے۔