لاہور (لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،
تین سالوں میں حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکال لیا جس سے پاکستان کے ادارے مضبوط ہوئے ، عمران خان نے اپنے ویژن کے ذریعے سیاسی مخالفین کو سیا سی میدان سے آو ٹ کیا ۔انہو ں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں کی طرح اپنی انا کی تسکین کی بجائے عوام کی زندگیوں میں آسودگی لانے والے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں،
حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ۔ سابقہ حکومت ملک کو معاشی طو رپر تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل کر گئی لیکن وزیراعظم عمران خان او ران کی ٹیم نے دن رات کی محنت سے ملک کی معاشی طو رپر ڈوبتی ہوئی نبض کو بحال کیا اور آج پاکستان درست میں آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی تمام تر توجہ عام آدمی کی مشکلات کو کم کرنے پر مرکوزہے ملکی نظام کو سابق حکمرانوں کی مفادات کے حصول کی پالیسیوں، اقربا پروری اور لوٹ کھسوٹ نے شدید نقصان پہنچایا سات دہائیوں سے ملک پر راجکماروں، جاگیرداروں، بزنس مینوں اور سرمایہ داروں نے اپنا قبضہ جمائے رکھاموجودہ حکومت نے حقیقی جمہوریت کو فروغ دیا ہے۔