چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران جائیں گے

اسلام آباد (لاہورنامہ)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے دو ر وزہ دورے پر (آج)بروز بدھ ایران روانہ ہونگے۔

منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ خصوصی طیار ے کے ذریعے مشہد پہنچیں گے۔محمد صادق سنجرانی روزہ حضرت امام رضا پر حاضری بھی دیں گے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی ایران کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ 5اگست 2021کو چیئرمین سینیٹ ایران سے واپسی کیلئے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔