اسلام آباد (لاہورنامہ)بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس (آج)بدھ کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے، کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔
ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا، تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق تا حال کسی صوبے سے بھی تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز موصول نہیں ہوئی ہے۔