مسرت جمشید چیمہ

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنابین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے،مسرت جمشید چیمہ

لاہور( لاہورنامہ)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ 5اگست 2019 کا اقدام بھارت کے متصب چہرے پر بدنما داغ ہے،مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنابین الاقوامی قوانین کی پامالی ہے۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہٹلر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں، بھارتی انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلوں اورارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتے ، کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور ایک دن انہیں ضرور حق خود ارادیت ملے گا۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح ہر عالمی فورم پر کشمیر کے لئے آواز بلند کی ہے اس سے اس دیرینہ مسئلے کو دنیا میں اہمیت حاصل ہو گئی ہے ۔