سنی تحریک

سنی تحریک مغل پورہ کی جانب سے پر چم کشائی تقر یب کاانعقاد، مجاہد عبد الرسو ل

لاہور(لاہورنامہ) سنی تحریک مغل پورہ کی طر ف سے یوم آزادی کی منا سبت سے پرچم کشائی کی تقر یب کااہتما م کیا گیا تقر یب میں علامہ مجاہد عبد الرسو ل نے پر چم کشائی کی،

کیک کا ٹا اور ملکی خو شحا لی اورسلامتی کی دعا کی گئی اس مو قع پرمحمد سرور فریدی ،،عبدالنبی قادری،ندیم شمشاد،رضوان قادری،منظور اعلی عطاری سمیت دیگر سنی تحریک کے رہنما ء موجود تھے۔

تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ ملک پاکستان اولیا ء اللہ کا فیضان اورگنبد خضری کی خیرا ت ہے،اغیار کی تمام تر شرار توں اور ساز شو ں کے باوجو د پاکستان قیامت تک قائم ودائم رہے گا،

پاکستان کو نقصان پہنچانے والے اورپاکستان کے بارے میں برا سو چنے والے ہر دور میں منہ کی کھا ئیں گے اور پاکستان پوری دنیا کاامام ثا بت ہو گا۔پاکستان سے محبت یار سو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنے والو ں کے ایمان کا حصہ ہے،

انہو ں نے کہاکہ عالم اسلام کے دشمن ادارے جو پاکستان پر بری نظررکھتے ہیں انہیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہر دور میں انہیں اپنے کیے کی سزا ضرور ملتی رہے گی اور یہ با ت انہیں ہمیشہ یاد رہے کہ پاکستان ناقا بل تسخیر ہے۔