میاں ذکر اللہ

کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و جبر اور انسانیت کا قتل عام کھلی دہشتگردی ہے، میاں ذکر اللہ

لاہور(لاہورنامہ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی فوج کاظلم و جبراور انسانیت کا قتل عام کھلی دہشتگردی ہے۔

دو سال سے غیور اور بہادر کشمیری عوام بھارتی ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔کشمیر میں 732 دن سے بھارتی فوج کا غاصبانہ قبضہ اقوام متحدہ اور عالمی برداری کے منہ پر طمائچہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملن اجتماعی ناشتہ تقریب میں 5اگست یوم استحصال کے حوالے سے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وقاص احمد بٹ،نوید حیدر بھٹی، اظہر بلال سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے عالمی برادری اور اقوام متحدہ بھارت کو کشمیریوں پر ظلم کرنے سے باز رکھنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے .

جبکہ دوسری طرف مودی ظالم سرکار ہرگزرتے دن کے ساتھ کشمیر میں انتہا پسندانہ پالیسیوں کے نفاذ پر عمل پیرا ہے اورمقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کیلئے پورے بھارت سے لوگوں کو لاکر وہاں بسایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستانی حکمرانوں کی بزدالانہ پالیسیوں کی وجہ سے التو ا کا شکار ہے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب نے بھی اقوام متحدہ میں ایک تقریر اور چند احتجاج کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ موجود ہ اورسابقہ حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے دو ساقبل آج کے دن بھارت نے کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرکے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

میاں ذکر اللہ مجاہدنے کہا کہ مسئلہ کا حل تقریروں، احتجاجوں اور ملی نغموں سے نہیں بلکہ لبرانہ فیصلے کرنے سے ہوگا۔پاکستان کا بچہ بچہ بھی کشمیر کی آزادی کیلئے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ وزیر اعظیم پاکستان عمران خان کشمیر آزادی کیلئے دو ٹوک موقف اختیار کریں اور پوری پاکستان کو ایک روڈ میپ دے۔

پوری پاکستان قوم پاک فوج کے شانہ نشانہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنے کو تیار ہے۔