کراچی (لاہورنامہ) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی شادی کی تقریبات سے گلوکارہ اور ان کے منگیترکی تصاویر سوشل میڈیا پرزیرگردش ہیں۔
شادی کی تقریبات ہفتہ بھر سے جاری ہیں۔ کومل بیگ کی شادی بلاگر سلیم اے کیو کے ساتھ سرانجام پائی ۔فوٹوگرافی اورانٹرٹینمنٹ سے متعلق مختلف انسٹا پیجز پرشیئرکی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہیں۔تقریب کیلئے آئمہ نے براون اور سرخ کامدار لباس کے ساتھ بڑے جھمکوں کا انتخاب کیا جبکہ شہباز شگری سیاہ سوٹ میں ملبوس تھے۔
اس سے قبل کومل کی مایوں میں آئمہ کے ڈانس اور دیگرویڈیوز بھی سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہوئی تھیں۔حال ہی میں آئمہ بیگ نے نجی تقریب میں شہازشگری سے منگنی کی تھی، دونوں کی شادی 2021 کے اختتام تک متوقع ہے۔
ان کی پہلی ملاقات 2019 میں پری ہٹ لو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔لاہور میں ہونے والے پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شہباز کا کہنا تھا کہ وہ اور آئمہ رواں سال کے آخرتک شادی کریں گے۔