خدیجہ فاروقی

وفاقی سینئر سیٹزن ایکٹ 2020کی طرح پنجاب میں بھی قانون سازی کی جائے، خدیجہ فاروقی

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے کہ سینیئر سیٹزن کی بہبود اور تحفظ کے لئے وفاق نے جو سینیئر سیٹزن ایکٹ 2020 پاس کیا ہے اسی طرح بزرگ شہریوں کے تحفظ اور بہبود کے لئے پنجاب اسمبلی بھی قانون سازی کرے.

انھوں نے قرارداد جمع کروانے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اسلام کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ بزرگ شہریوں کا احترام کیا جائے ریاست ہر شہری کے جان و مال اور تحفظ کی ذمہ دار ہے تاہم بزرگ شہریوں کا حق سب سے زیادہ ہے.

انھوں نے کہا وفاقی حکومت کی طرف سے جو ایکٹ پاس کیا گیا ہے وہ قابل تحسین ہے .چاروں صوبائی اسمبلیوں کو اس طرح قانون سازی کرنی چاہئے.