ڈاکٹرشاہد صدیق

کرپٹ عناصر کے احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا ، ڈاکٹرشاہد صدیق

لاہور( لاہورنامہ)تر جمان پنجاب حکومت، بانی ممبرپی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ کرپٹ عناصر کے احتساب سے ہی ملک آگے بڑھے گا ، پی ٹی آئی ملک سے کرپشن اور ملک کو درپیش بحرانو ں سے نکالنے کے وعدے کو پورا کررہی ہے،موروثی سیا ست کا با ب بند اور اداروں پر تنقید کرنیوالے نشا ن عبرت بن چکے ہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ عمران خان بہترین وزیر اعظم کے طور پر سامنے آئے ہیں وزیر اعظم پاکستان کی جدوجہد رنگ لا رہی ہے عوام کو ہرسطح پر ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، اپوزیشن رہنما تحریک انصاف کی حکومت کی کامیا بیوں سے خا ئف ہیں انہیں عوام کی طرف سے مسترد کیا جانا واضح کررہا ہے .

انکا ملکی سیاست سے بوریا بستر گول ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ ماضی کے حکمران ملک و قوم کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں تھے ۔ وزیر اعظم عمران خان قوم کے حقیقی مسیحا ہیں جنہیں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح و دیگر اکابرین پاکستان کے بعد عوام کا سب سے زیادہ اعتمادحاصل ہوا ہے ۔