مریم اورنگزیب

جان بچانے سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،مریم اورنگزیب

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جان بچانے سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لیا جائے ۔

عمران صاحب جان بچانے والی دوائیاں مہنگی کرکے اب کہیں گے کہ جہاد کیا ہے؟ شرم کریں عمران صاحب نے 12 ویں دفعہ دوائی کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد اضافہ کردیا، نئے پاکستان کی 12 ویں دفعہ نئی قیمت عمران نے جان بچانے والی ادویات بھی مزید مہنگی کردیں، عمران صاحب غریبوں کے حق میں ایک تقریر ہوجائے، پلیز ؟

کینسر کے مریضوں سے دوائی پہلے ہی چھین لی، واہ رے نیا پاکستان؟ شوگر کے مریضوں کی دوائی اور انسولین میں ظالمانہ اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تین سال میں عمران صاحب ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ کرچکے ہیں،

کوئی شرم ، کوئی حیا۔ دوائی چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے وزیر کو عمران خان نے این آر او دے دیا، چور کو اپنے پیچھے چھپا لیا۔ آٹا، چینی، بجلی، دوائی، گیس اور پٹرول کے ستائے عوام صحت وعلاج کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہوچکے ہیں عمران صاحب عوام کو نہ سستی روٹی دے سکے ، نہ ہی دوائی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کمرے میں بیٹھ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائنہ کریں کیونکہ عمران صاحب کا عوام سے تو کوئی سروکار ہے نہیں، عوام کو ریلیف دینے سے عمران صاحب کا کوئی سروکار نہیں کیونکہ ووٹ عوام سے نہیں، مشینوں سے لینے ہیں۔